09:34 , 15 نومبر 2025
Watch Live

واٹس ایپ میں "ریپلائی تھریڈ” فیچر سے چیٹ کرنا مزید آسان ہوگی

میٹا کی زیرِ ملکیت میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے چیٹس کو زیادہ منظم اور آسان بنانے کے لیے ایک نیا فیچر "ریپلائی تھریڈز” متعارف کرانے کی تیاری کر لی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس فیچر کی بدولت اب صارفین گروپ چیٹس میں کسی بھی میسج پر سلسلہ وار ریپلائی (تھریڈز ریپلائی) کر سکیں گے۔ ریپلائیز اصل میسج کے نیچے ایک ہی جگہ نظر آئیں گے، جس سے گفتگو کا سیاق و سباق برقرار رہے گا۔ ایک چھوٹا آئیکون اصل میسج پر ظاہر ہوگا، جس پر کلک کر کے اس پر کیے گئے تمام ریپلائیز دیکھے جا سکیں گے۔

صارفین اس تھریڈ میں ہی نئے ریپلائیز بھیج سکیں گے۔ اس فیچر سے گروپ چیٹس میں پیغامات کو ٹریک کرنا آسان ہوگا۔ پرانے ریپلائیز تلاش کرنے کے لیے بار بار اسکرولنگ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ گفتگو منظم اور موضوعاتی انداز میں جاری رہے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION